کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بیرونی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں 29 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی مزید کمی ،اسٹیٹ بینک کے ذخائر کمرشل بینکوں سے بھی گھٹ گئے ، اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 23 دسمبر کو ختم ہو نے والے ہفتے کے اختتام پر ملک میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 29 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی سے 11 ارب 70 کروڑ 72 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں ان میں سے اسٹیٹ بینک کے پاس 5 ارب 82 کروڑ 19 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 88 کروڑ 53 لاکھ ڈالر ہیں ،اس طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر اسٹیٹ بینک کی نسبت 6 کروڑ 34 لاکھ ڈالر زیادہ ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر کمرشل بینکوں سے بھی گھٹ گئے








