بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کھلونا نہ خریدنے پر بچے نے ماں کو قتل کردیا

واشنگٹن: امریکا میں ایک بچے نے من پسند کھلونا خرید کر نہ دینے پر اپنی ماں کو قتل کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 10 سالہ لڑکے کے اہل خانہ نے اپنی ماں کو قتل کرنے کا الزام لگایا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماں کی طرف سے بچے کو ہیڈسیٹ خرید کرنہ دینے پر بیٹے نے ماں کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
کم عمر لڑکے کو اپنی ماں 44 سالہ کیانا مان کے قتل کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔
لڑکے کی دادی لوریتھا مان کا کہنا ہے کہ وہ پوتے سے بات نہیں کرنا چاہتیں۔ اس نے مجھ سے بہت قیمتی چیز چھین لی ہے۔ اسے اس کے کیے کی قیمت چکانی پڑے گی۔
رپورٹ کے مطابق لڑکا ایک سال سے زیادہ عرصے سے موڈ اور رویے کی خرابیوں کے وجہ سے زیر علاج میں تھا۔ اس کے علاج کے منصوبے کا حصہ الیکٹرانک آلات تک رسائی پر پابندی بھی شامل تھا۔
استغاثہ کا کہنا ہے کہ جب اس کی والدہ نے اسے500 ڈالر کا ہیڈسیٹ خریدنے سے انکار کر دیا تو اس نے اس کے چہرے پر گولی مار دی۔ اس کے بعد ماں کا کریڈٹ کارڈ چھین لیا اور اس سے اس نے آن لائن کھلونے خریدے۔