بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رشبھ پنت کی گاڑی کو خوفناک حادثے کے بعد بس ڈرائیور کا ذکر کیوں ہورہا ہے؟

بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کی گاڑی کو گزشتہ روز خوفناک حادثہ پیش آیا جس کی ویڈیوز اور تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔

ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی بہت ہی تیز رفتاری سے ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکرائی جس کے بعد اس میں آگ بھی بھڑک اٹھی تھی۔

ویڈیوز میں حادثے کی سنگینی کو دیکھنے کے بعد موقع پر موجود بس ڈرائیور کے کردار کو اب سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سراہا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے فوری بعد موقع پر سب سے پہلے پہنچے والے شخص کا نام سشیل ہے جو کہ بس ڈرائیور ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سشیل نے سب سے پہلے رشبھ کی مدد کی اور ایمبولینس کو بھی اسی نے بلایا۔

بس ڈرائیور کی تعریف

سابق بھارتی کرکٹراور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سربراہ وی وی ایس لکشمن نے رشبھ پنت کی مدد کرنے والے بس ڈرائیور کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر وی وی ایس لکشمن نے لکھا کہ سشیل نے رشبھ پنت کو جلتی ہوئی گاڑی سے باہر نکال کر انہیں بیڈ شیٹ پہنائی اور ایمبولینس کو بلایا۔

سابق بھارتی کرکٹر نے بس ڈرائیور کی تعریف کرتے ہوئے اس کا شکریہ بھی ادا کیا۔

وی وی ایس لکشمن نے اپنے پیغام میں بس کے کنڈکٹر کی بھی تعریف کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز علی الصبح رشبھ پنت کی گاڑی کو ریاست اترکھنڈ سے نئی دلی آتے ہوئےحادثہ پیش آیا تھاجس کے بعدگاڑی میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔