اسلام آباد(ممتازنیوز) سابق صوبائی اوروژثرن گروپ آف کمپنیز کے چیئر مین علیم خان نے پہلی ہاوسنگ انٹرنیشنل ایکسپو کے کامیاب انعقاد پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون کو سراہتے ہوئے وزیر اعظم شہبازشریف سے اپیل کی ہے کہ وہ اسلام آباد چیمبر کے ساتھ مل کر وفاقی دارالحکومت میں ایکسپو سنٹر کی تعمیر کے لئے تعاون کریں،جس سے وفاقی دارالحکومت میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور ملک کو معاشی دلدل سے نکالنے کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔وہ اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سابق صدر چوہدری عبد الرؤف کی جانب سے پہلی ہاوسنگ انٹرنیشنل ایکسپو کے کامیاب انعقاد پر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کےعہدے داروں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔عشائیے میں چیمبر کے صدر احسن ظفر بختاوری، سنیئر نائب صدر فاد وحید، نائب صدر انجینئر اظہر الاسلام ، سابق صدر و فاونڈر گروپ کے چیرمین خالد اقبال ملک ، سابقہ صدور اور سینیٹر ممبران نے شرکت کی ۔ علیم خان نے کہا کہ ملک کے موجودہ معاشی حالات ابتر ہونے کے باوجود اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وزارت ہاؤسنگ کے تعاون سے کامیاب ایکسپو کا انعقاد کیاجس پر وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔انہوں نے وزارت ہاؤسنگ کے کردار کو بھی سراہا جب کہ ہاؤسنگ ایکسپو کے کامیاب انعقاد سے رئیل اسٹیٹ اور کنسٹرکشی کے شعبہ میں سرگرمیوں میں اضافہ ہوااسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے اس موقع پر کہا کہ صدارت کا عہدہ سنبھالتے ہی ایکسپو کا انعقاد ایک مشکل مرحلہ تھا لیکن سینئرز کے تعاون سے ٹاسک میں کامیابی حاصل کی ،آئندہ بھی مختلف شعبوں میں ایکسپو لگائیں گے ۔ انہوں نےانہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت رئیل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن انڈسٹری کے مسائل سٹیک ہولڈر کی مشاورت سے حل کرے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر اور فاونڈر گروپ کے چیئرمین خالد اقبال ملک اور اسلام آباد سٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سابق صدر چوہدری عبدالروف نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی تاجر اور صنعت کار برادری کے مسائل حل کرانے کے لئے اسلام آباد چیمبر کا کردار کلیدی ہے ایکسپو کا ٹارگٹ بہت مشکل تھا لیکن چیمبر کی نوجوان قیادت نے چیلنج سمجھ کر ٹارگٹ قبول کیا اور کامیابی حاصل کی۔عشائیہ کے اس پروگرام اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر سردار طاہر محمود ۔ سابق سینئر نائب صدر آئی سی سی آئی محمد نوید ملک اور فرید باجوہ نے بھی خطاب کیا ۔
اسلام آباد میں ایکسپو سنٹر کا قیام اہم،حکومت تاجرکمیونٹی سے تعاون کرے،علیم خان کااحسن ظفر بختاوری ودیگر کے اعزازمیں عشائیے سے خطاب








