بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل دوبارہ ہو گا

 

اسلام آباد (ممتازنیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل دوبارہ ہو گا۔
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل سہ پہر وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا، جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں زیر غور آنے والی تجاویز پر اہم فیصلے متوقع ہیں، اجلاس میں عسکری اور سول حکام شرکت کریں گے حساس اداروں کے حکام ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔
قومی سلامتی کمیٹی ملکی معیشت اور سلامتی پر واضح گائیڈ لائن کی منظوری دے گی، اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کی منظوری بھی لی جائے گی، اجلاس میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے نیا آپریشن پلان بھی پیش کئے جانے کا امکان ہے۔