دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)نئے سال کے شب برج الخلیفہ کے قریب واقعہ ایک ہوٹل نے اٹھارہ افراد کا مہنگا ترین بل سوشل میڈیا پر وائرل کیا ہے جو کہ 3 کروڑ 83 لاکھ 31 ہزار پاکستانی رو پے کا ہے۔ مذکورہ ہوٹل مختلف ممالک کے کھانے بنانے میں ماہرجانا جاتا ہے اور وہاں سے دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ کا نظارہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ ہوٹل کے مالک نے مہنگے ترین بل کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر رکھی جسے پوری دنیا میں دیکھا جاسکتا ہے بل کے نیچے عبارت لکھی گئی ہے کہ ’’نہ ہی پہلا اور نہ ہی آخری ‘‘۔بتایا جاتا ہے کہ اس سے قبل بھی اتنی بڑی رقم کے بل کے کھانے کھلا چکے ہیں۔
دبئی میں 18 افرد کے ڈنر کا بل 3 کروڑ 83 لاکھ 31 ہزار روپے سے زائد








