بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہبازشریف کو پریس کانفرنس کے دوران نوازشریف کا فون آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قائد حزب اختلاف و صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کوپریس کانفرنس کے دوران نواز شریف کا فون آگیا۔جمعہ کوشہبازشریف پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے کہ اس دوران مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نےانہیں فون کا بتایا اور انہیں بلیو ٹوتھ ڈیوائس دیتی ہیں۔ اس دوران شہباز شریف فون پر موجود دوسرے شخص کو بتاتے ہیں کہ میں اس وقت پریس کانفرنس میں ہوں۔ وہ انہیں کہتے ہیں کہ جی جی میں بات کرتا ہوں، آپ اتحادیوں سے بات کر لیں۔بعد ازاں صحافی نے سوال کیا کہ فون لائن پر کون تھے؟ نوازشریف واپسی کیلئے کیامنصوبہ بندی کررہے ہیں؟ شہباز شریف نے جواب دیا کہ لائن پر کوئی جادوگر تھا نہ کوئی اور تھا، فون پر اللہ کا ایک بندہ تھا، میاں نوازشریف اپنے علاج کے بعد جلد از جلد واپس آئیں گے ۔