بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عدم اعتماد کے بعد کئےگئے تقرروتبادلوں ،منظور کردہ فنڈز یا اسکیموں پر نظرثانی ہوگی،احسن اقبال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعداعلیٰ سطح پر تقرروتبادلوں یا فنڈز یا اسکیموں کی منظوری پر نظرثانی کی جائے گی ۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد کسی بھی تقرری ،اعلیٰ سطح پر تبادلے ،فنڈز مختص کئے جانے کااسکیموں کی منظوری پر نظر ثانی کی جائے گی اور ایسے غیر قانونی اورغیر اخلاقی اقدامات میں سہولت فراہم کرنے والے بیوروکریٹس سے جواب طلب کیا جائے گا۔