بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی ٹیسٹ: کیوی کرکٹرز نے آج بازوؤں پر سیاہ پٹی کیوں باندھ رکھی ہے؟

کراچی(سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر فرینک کیمرون انتقال کرگئے۔

سابق کیوی کرکٹر کے انتقال کے باعث کراچی ٹیسٹ کھیلنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم بازوؤں پر کالی پٹی باندھ کر میدان میں اتری ہے۔

نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر فرینک کیمرون نے 1961 میں جنوبی افریقا کے خلاف ڈربن میں ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے 19 ٹیسٹ اور 119 فرسٹ کلاس میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی۔