بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جہانگیر ترین کی لندن میں اسحاق ڈار سے ملاقات،سیاسی امور پربات چیت

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما جہانگیر ترین کی لندن میں ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات سینٹرل لندن میں پارک لین پر واقع ایک ریسٹورنٹ میں ہوئی۔ اسحاق ڈار اور جہانگیر ترین کی ملاقات تقریباً دو گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی، دونوں رہنماؤں میں سیاسی امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں مستقبل میں مل کرکام کرنے کے آپشنز پر غور کیاگیا۔