سرگودھا(ممتازنیوز)الیکشن کمیشن نے سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع میں حلقہ بندیوں پر اعتراضات کے حوالے سے درخواستیں طلب کر لیں، درخواستیں 9 جنوری سے 23 جنوری تک ریجنل الیکشن کمیشن کے دفتر میں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔
ریجنل الیکشن کمشنر عامر جاوید نے بتایا کہ خوشاب، میانوالی، بھکر اور سرگودھا کے اضلاع میں حلقہ بندیوں پر اعتراضات کے لیے درخواستیں 23 جنوری تک ریجنل الیکشن کمیشن کے دفتر ماڈل ٹاون سرگودھا میں صبح سارھے آٹھ سے تیسرے پہر ساڑھے چار بجے تک جمع کروائی جا سکتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ درخواست کے ہمراہ 100 روپے کا کورٹ فیس ٹکٹ، شناختی کارڈ کی مصدقہ نقل، انتخابی حلقہ بندی اور ووٹر سرٹیفکیٹ کی مصدقہ نقل کے ساتھ جمع کروائی جا سکتی ہے، درخواست کے لیے عذرداری فارم نمبر 2 الیکشن کمیشن کے دفتر سے حاصل لیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہر درخواست کی تین عدد کاپیاں جمع کروانا ہوں گی ، درخواست گزار کے لیے لازم ہے کہ وہ تمام کوائف درست جمع کروائے کسی بھی قسم کی غلط بیانی کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ریجنل الیکشن کمشنر عامر جاوید نے بتایا کہ درخواست پر سماعت کے وقت درخواست گزار اپنا اصل شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات اپنے ہمراہ لائیں۔
سرگودھا ڈویژن ،حلقہ بندیوں پر اعتراضات سے متعلق درخواستیں طلب








