پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری پیغام میں فواد چوہدری نے مریم نواز کو مینشن کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا لکھا کہ آپ جلد صحتیاب ہوجائیں۔
Get well soon… best wishes @MaryamNSharif https://t.co/I7nkE6orhC
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 6, 2023
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا جینیوا میں آپریشن ہوا تھا۔
ٹوئٹرپر جاری کیے گئے بیان میں مریم اورنگزیب نے لکھا تھا کہ مریم نواز شریف جینیوا میں گلے کےآپریشن کے بعد خیریت سے ہیں، ان کا آپریشن 3 گھنٹے جاری رہا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز نے دعا اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجنے والے عوام اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔









