بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیپلز پارٹی اقلیتوں کے مساوی حقوق کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے، تسنیم احمد قریشی

اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیر مملکت برائے پیداوار و صنعت تسنیم احمد قریشی نے کہاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی معاشرے کے غریب اور مستحق افراد کی جماعت ہے۔ پیپلز پارٹی غریبوں کی بہتری کے لیے کوشاں ہے۔ پیپلز پارٹی اقلیتوں کے مساوی حقوق کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر پاکستان بیت المال کے زیر اہتمام مسیحی برادری میں امدادی رقوم تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہےتھے ۔مسیحی برادری کے 165 مستحق اور غریب خاندانوں میں امدادی چیک تقسیم کیے گئے۔ ان چیکوں کے ذریعے ہر مسیح مستحق خاندان کو فی کس 5000 روپے ملیں گے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیت المال آصف شاہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر کارکن اجمل چوہدری، میاں جاوید امجد، قیوم نذر، حاجی انعام الٰہی، یوسف چوہان اور چیف میڈیا کوآرڈینیٹر پیپلز پارٹی سرگودھا رانا محمد عمیر بھی موجود تھے۔ تسنیم احمد نےکہا کہ مسیحی برادری میں چیک تقسیم کرنے کا مقصد پاکستان پیپلز پارٹی کی مسیح برادری کے ساتھ گہری محبت کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈی پاکستان بیت المال عامر فدا پراچہ کی نگرانی میں ادارہ بہت اچھا کام کر رہا ہے۔عامر فدا پراچہ بہت اچھے دل کے مالک ہیں۔ ہمیشہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے ریجنل ڈاریکٹر پاکستان بیت المال اعظم انجئنئر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیت المال اصف شاہ کی کاوشوں کو سراہا۔