بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خزانے میں کچھ نہیں ،صوبے کی مالی پوزیشن ریڈ لائن پہ آگئی ہے ،وزیرخزانہ بلوچستان

کوئٹہ (ممتاز نیوز) وزیر خوراک و خزانہ بلوچستان زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے خزانے میں کچھ نہیں ، این ایف سی کے گیارہ اور وزارت پٹرولیم پر بلوچستان کے 30 ارب واجب الادا ہیں ۔ وزیر خزانہ بلوچستان زمرک اچکزئی نے کوئٹہ میں میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاسکو سے پرانے ریٹس پر بلوچستان کو گندم دینے کی درخواست ہے ۔ مالی بحران 2 ماہ مزیدسخت بھی ہوسکتا ہے ۔ اسلام آباد دورے کے بارے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان 2 ارب روپے کی سبسڈی دینے کی پوزیشن میں نہیں ۔ وفاق بقایہ جات ادا نہیں کررہا ۔ صوبے کی مالی پوزیشن ریڈ لائن پہ آگئی ہے ۔ احتجاج نہ کریں تو کیا ؟۔