اسلام آباد (ممتاز نیوز) انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر نے میڈیا پر زور دیا ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرئے،خرابیوں کی نشاندھی پر خیرمقدم کریں گے، میڈیا کی مدد سے پولیس شہر اقتدار سے سماجی برائیوں کاخاتمہ کر سکتی ہے،اسلام آباد کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن اکرا کے صدر صغیر چوہدری کی سربراہی میں چئیرمین رانا کوثرعلی ۔ سرپرست ایوب ناصر جنرل سیکرٹری خرم ملک۔ خزانچی کنول شہزاد۔ نائب صدر عثمان رانا۔ جوائنٹ سیکرٹری۔آسیہ کوثر اور سیکرٹری اطلاعات منصور ظفر پر مشتمل آٹھ رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی نے کہا کہ پولیس اور بیٹ رپورٹرز کے ساتھ کوآرڈینیشن مزید بہتر بنانے کے سنٹرلائزڈ پی آر نظام متعارف کروایا ہے ۔۔ صدر اکرا صغیر چوہدری نے کہا کہ پولیس نوجوان صحافیوں بلخصوص کرائم بیٹ کور کرنے والے رپورٹرز کے لیے خصوصی لیکچر ز اور تربیتی ورکشاپس کا اہتمام کرئے تاکہ فیک نیوز کا پایا جانے والا تاثر زائل ہو۔ ڈاکٹر اکبر ناصر نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ جلد آئی سی ٹی پولیس اکرا سے مل کر تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کرئے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئے بھرتی کے تربیتی مراحل میں سینئر صحافیوں کو موقع دیں گے کہ وہ نوجوان پولیس اہلکاروں کے ساتھ اپنے تجربات کو شئیر کریں۔ انسپکٹر جنرل نے کہا کہ کرپشن اور بدعنوانیوں کی نشاندھی پر خوشی محسوس کریں گے مگر میڈیا سے مثبت رپورٹنگ کی توقع کریں گے۔










