مظفر آباد(ممتاز نیوز)جموں وکشمیر اسلامک فرنٹ کے چیرمین بلال احمد بیگ نے عظیم کشمیری لیڈرو تنظیم کے سابق سینئر کمانڈر شہید سجاد احمد کینوکو ان کے یوم شہاد ت پر ان کی تحریک آزادی کشمیر کے لئے عظیم جد وجہد اور قربانی پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداءکے مشن کے تحت بھارت کے خلاف ہر محاز پرجدوجہد منزل کے حصول تک جاری رہے گی ، کشمیر کے عظیم کمانڈر شہید سجاد احمد کینو کے یوم شہادت پر اپنے جاری بیان میںبلا ل احمد بیگ نے کہا کہ شہید سجاد احمد ایک عظیم لیڈر تھے جنھوں نے اپنی جان قربان کر کے کشمیر میں تحریک آزادی کو پروان چڑھایا ،وہ بہادری ،جرات اور قابض بھارتی فوج کے لئے ایک خوف کی علامت تھے ،ٹارچر سیلزاور ظلم وتشد د کے دیگر بھارتی ہتھکنڈے شہید سجاد احمد کی جدوجہد کا راستہ نہ روک سکے اور انہوں نے اپنے خون کے آخری قطرے تک اپنی جدوجہد کو مض©بوط عزم کے ساتھ جاری رکھا، شہید سجاد احمد نے جس مشن کے لئے اپنی جان قربان کی وہ آج بھی جاری ہے اور کشمیر کے ہر گھر میں سجاداحمد کینو موجود ہے جو ان کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہے ،اسلامک فرنٹ کے سربراہ نے واضح کیا کہ مودی سرکار کے ظالمانہ اقدامات کشمیر ی مجاہدین کی جدوجہد کا راستہ نہیں روک سکتے او رکشمیر ی مجاہدین اپنے شہداءکے چھوڑے ہوئے مشن کو ہر صورت پوراکریں گے اور بھارت کو بالآخر کشمیر سے بھاگنے پر مجبور کریں گے ۔واضح رہے کہ اسلامک فرنٹ کے سابق چیف کمانڈد سجاد احمد کینوکو قابض فوج نے 8جنوری 1996 کوشہید کیا تھ
عظیم کشمیری لیڈر شہید سجاد احمد کینوکا یوم شہادت،اسلامک فرنٹ کے چیرمین بلال احمد بیگ کا خرا ج عقیدت








