اسلام آباد(ممتاز نیوز) آل پاکستان چائنیزاوورسیز یوتھ فیڈریشن کی صدر عاصمہ اسماعیل نے کہا کہ ہم اپنے دوست ملک چین کی عوام کوچائنیز کمیونسٹ پارٹی کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،چائنیز صدر XI JINPING کی پاک چین یوتھ پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں، پاک چین تعلقات میں چائنیز ایمبیسیڈر نونگ رونگ کی خدمات گراں قدر ہیں،ان کی کاوشوں سے پاک چین دوستی اورسفارتی تعلقات مزید مضبوط اورمستحکم ہوئے ہیں۔انھوں نے ان خیالات کااظہار ایمبیسی آف دی پیپلز ریپبلک آف چائنہ ان دی اسلامک ریپبلک آف پاکستان کے زیر انتظام نئے سال کی خوشی میں ایک خصوصی تقریب کے انعقاد کے موقع پرکہی، چائنیز ایمبیسیڈر نونگ رونگ RONG NONG کی خصوصی دعوت پر آل پاکستان چائنیزاوورسیز یوتھ فیڈریشن کی صدر عاصمہ اسماعیل نے شرکت کی،ملاقات کے دوران پاک چین تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا،اس موقع پر چائنیز ایمبیسیڈر نونگ رونگ نے فیڈریشن کے لئے صدر عاصمہ اسماعیل کی خدمات کو سراہتے ہوئے انھیں چین آنے کی دعوت بھی دی،اور کہا کہ صدر فیڈریشن عاصمہ اسماعیل نے اپنی تنظیم کے پلیٹ فارم سے پاک چین دوستی کومزید مضبوط بنانے میں بریج کاکرداراداکیا،انکا کہنا تھا کہ تین سال کی مسلسل کوششوں کے بعد چین کی حکومت کووڈ 19پر قابو پانے میں کامیاب رہی،اب پہلے کی طرح دنیا بھر کے سیاحوں اور بزنس کمیونٹیز کے لئے چین کے دروازے کھلے ہیں،جس پر صدر فیڈریشن عاصمہ بٹ نے چائنیز ایمبیسیڈر نونگ رونگ کا شکریہ اداکیا کہ اور بتایا کہ آل پاکستان چائنیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے جولائی میں دوست ملک چین کے مختلف شہروں میں پاکستانی یوتھ کلچرل شو منعقد کروانے کا ارادہ ہے،اس کے ساتھ پاک چین دوستی پر ایک فلم بنانا چاہتے ہیں جس کی کہانی آخری مراحل پر ہے،ہماری کوشش ہے کہ پاک چین دوستی ہمیشہ قائم دائم رہے،ایمبیسیڈر نونگ رونگ نے صدر عاصمہ اسماعیل کی کاوشوں کو بے حد سراہا اور ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی،صدر فیڈریشن عاصمہ اسماعیل نے ایمبیسیڈرکا شکریہ ادا کیا اوران کی گراں قدرخدمات کے صلہ میں اعزازی شیلڈ سے نوازا۔بعدازاں آل پاکستان چائنیزاوورسیز یوتھ فیڈریشن کی صدر عاصمہ اسماعیل نے تقریب کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم چائنیز کمیونسٹ پارٹی کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،چائنیز صدر XI JINPING کی پاک چین یوتھ پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں، انکا کہنا تھا کہ پاک چائنہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں،جس میں چائنیز ایمبیسیڈر نونگ رونگ کی خدمات گراں قدر ہیں، ان کی کاوشوں سے پاک چائنہ سفارتی تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں، جو دونوں ممالک کی دوستی کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرینگے،تقریب کے اختتام پر ایمبیسڈر کی جانب سے تحائف تقسیم کئے گئے۔









