اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ 24گھنٹے سیاست کے لیے اہم ہیں ،حالات تشویشناک ہیں،ملک کو آگے لے جانے کا الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں،ہفتہ کووفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ منحرف اراکین اپنے حلقوں میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے،
عدم اعتماد ہوتی ہے تو وزیراعظم کب تک ذمہ داریاں سنبھالیں گے اس پر آئین خاموش ہے،ملک میں ہرگھنٹے میں سیاست بدل رہی ہے،آرٹیکل 94میں واضح ہے کہ اگرعدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تووزیراعظم رہیں گے ،انہوں نے کہاملک میں انتخابات کرائے جائیں ،آصف زرداری کوہرماہ بھتہ ملتاہے ،
عدالتوں نے فردجرم عائدنہیں کی ،عدالت کے خلاف نہیں مگر شہبازشریف پر 18فروری کوفردجرم عائد ہونی تھی ،انہوں نے کہاکہ عمران خان مقبول ہوگئے ہیں حالانکہ ہم نے بھی غلطیاں کی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تومیں تحریک انصاف کے 156ارکان سے کہناچاہتاہوں
کہ آپ اگر سچے سیاستدان ہیں تومستعفی ہوجائیں۔انہوں نے کہاکہ اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے اورنیاوزیراعظم جب تک حلف نہیں اٹھاتاعمران خان وزیراعظم رہیں گے۔
انہوں نے کہاکہ فوادچودھری کے پاس وزارت قانون ہے وہ لا اور وزارت اطلاعات کو سمجھتے ہیں،پیر کو ریٹائر ہونا تھا مگر مجھے اور زیادہ کام کرنا ہے،جو پارٹیاں عالمی سازش میں شامل ہیں ان کے خلاف غداری کے مقدمات کرائے جائیں،ان جماعتوں کو کالعدم قرار دیا جائے جو غیر ملکی پیسے لے کر سازش کرتی ہیں،
انہوں نے کہاکہ لڑائی اب گلی محلوں تک پہنچ گئی ہے،کیا ملک کو مقصود چپڑاسی اور دہلی بھلے والے چلائیں گے،کیا ملک کو مقصود چپڑاسی اور دہلی بھلے والے چلائیں گے









