اسلام آباد(ممتازنیوز)سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ جنیوا میں ہونے والی ڈونرز کانفرنس میں توقع سے زیادہ رقم کے اعلانا ت کئے گئے ہیں، ان اعلانا ت کے بعدآئی ایم ایف سے بات کرنے میں آسانی ہوگی۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ ہرایک ارب ڈالر سے مسائل چار ہفتے کےلئے ٹل جاتےہیں، آئی ایم ایف کے پاس جائے بغیر ڈیفالٹ کا رسک کم نہیں ہوگا،آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہونے کے بعد ایک اور پروگرام میں جانا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ گیس کی قیمت دوسال سے نہیں بڑھائی گئی، امیر صارفین کے لئے قیمتیں بڑھانی ہو گی ،آئی ایم ایف ہم سے نہ بھی کہے تو گیس کی قیمت بڑھانی ہوگی ،صنعتوں اور امیرصارفین کے لئے گیس کی قیمت بڑھاسکتےہیں۔ انہوں نے کہاکہ قطرکو ایل این جی پاورپلانٹس فروخت کرنا خوش آئند بات ہے ،ترسیلات دس فیصد سے کم ہوگئی ہیں،آج پاکستانی پلاٹ نہیں ڈالرخرید رہاہے، اگر ابھی ہم ڈالرکو تھوڑا بڑھنے بھی دیں تو کیامسئلہ ہے؟ڈالراصل میں 260 روپے کاہے،آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے کے بعد ڈالرکی طلب خود بخود کم ہوجائے گی جس دن آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوگاکہ بہت سے مسائل حل ہوجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ڈیٹ سروسنگ کے لئے دنیاکے اداروں کاساتھ ہونا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایسانہیں کہ آئی ایم ایف رعایت نہیں دیتا،بات کرنے سے بات بن جاتی ہے، یواے ای نے دو ارب ڈالرزکاوعدہ آئی ایم ایف بورڈ سے کیا تھا۔مفتاح اسماعیل نے کہاکہ سعودی عرب اور چین جیسے دوستوں سے نئے قرضے پر بات ہوسکتی ہے، انہوں نے کہاکہ میں نے جو کام کیا شہبازشریف کی اجازت سے کیا، میں ن لیگ میں ہوں، ہٹادے گی تو گھر بیٹھ جاؤں گا، کسی اور پارٹی میں جارہاہوں نہ کسی نے رابطہ کیا ہے۔









