پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کی صاحبزادی میرا سیٹھی کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی اپنے کیفے کی تصویر نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا۔
میرا سیٹھی نے ٹوئٹر پر اپنے نئے کیفے ’بی بیلو‘ کی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے صارفین سے پوچھا کہ اسلام آباد کے دوستو شہر میں نیا کیفے بنا ہے؟ کیا آپ لوگ وہاں گئے ہیں؟
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میرا سیٹھی نے ہاتھ میں اپنی کتاب بھی پکڑ رکھی ہے جس پر لکھا ہے کہ کیا آپ محظوظ ہو رہے ہیں؟
دوسری جانب اس ٹوئٹ کو کوٹ کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے فوکل پرسن اظہر ماشوانی نے کہا کہ ’’اطلاعات کے مطابق یہ کیفے وزارت اطلاعات کی ملکیت سرکاری دکان میں بنایا گیا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے اسے خالی کرایا تھا اور اب اسے مفت میں نجم سیٹھی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔‘‘
ایک اور صارف نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ آپ کے والد کو جگہ دوبارہ عنایت ہو گئی؟وزارت اطلاعات کی زمین پر بنا نجم سیٹھی کا یہ کیفے پچھلی حکومت میں واگزار کروا لیا گیا تھا۔
جہاں ایک طرف میرا سیٹھی کی ٹوئٹ پر تنقید ہو رہی تھی وہیں دوسری طرف ان کے والد نجم سیٹھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس کیفے میں گئے ہیں جہاں انہیں دنبہ اور ولینگٹن کا بیف بہت پسند آیا جب کہ لبنانی پلیٹر بھی لذیذ تھا۔
نجم سیٹھی کی بیٹی کا نیا کیفے، سوشل میڈیا پر طوفان








