بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیرقانون کا چارج سنبھالتے ہی فواد چوہدری کا بڑا ایکشن، عالمی سازش کی تحقیقات کے لئے کمیشن قائم کرنے کی ہدایت ، اسلام آباد ، کراچی ،لاہور میں لیگل آفسران تبدیل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )فواد چوہدری نے وزیرقانون کا قلم دان سنبھالتے ہی بڑا ایکشن لے لیا۔ وزیرقانون نے عالمی سازش کی تحقیقات کے لئے کمیشن قائم کرنے کی ہدایت کردی، کمیشن عالمی سازش سے حکومت کی تبدیلی اور تحریک عدم اعتماد جیسے عوامل کا جائز ہ لے گا۔ ہفتے کے روز وزیر قانون کا چارج سنبھالتے ہی فواد چوہدری نے ملک کیخلاف عالمی سازش کی تحقیقا ت قائم کرنے کی ہدایت کردی۔ کمیشن عالمی سازش کی تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ مرتب کریگا۔ وزیرقانون نے اسلام آباد ، کراچی ،لاہور میں لیگل آفسران تبدیل کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے۔