بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’امی کو کرکٹ کا نہیں پتا تھا، ان سے کیا وعدہ پورا کر دیا،5وکٹیں لینے کے بعد نسیم شاہ کا جذباتی پیغام

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں 5وکٹیں لے کر جہاں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا وہیں اپنی پرفارمنس کے ذریعے اپنی مرحوم والدہ سے کیا وعدہ بھی پورا کردیا ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر  اپنے اکاؤنٹ پر نسیم شاہ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ “جب میں نے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنی شروع کی تھی تب میری والدہ کو کرکٹ کے حوالے سے زیادہ کچھ نہیں پتا تھا لیکن میں نے ان سے کہا تھا کہ میں جب بھی 5 آؤٹ کروں گا آپ کے نام کروں گا اور آپ  اس دن مجھے ٹی وی پر دیکھ کر بہت خوش ہوں گی۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ “بدقسمتی سے وہ آج مجھے دیکھ نہیں سکتیں لیکن آج تک والدہ ہر سیکنڈ میرے ذہن میں رہتی ہیں اور میں یہ پرفارمنس انہی کے نام کروں گا، میں پرفارم کروں یا نہ کروں مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میں والدہ سے بات کررہا ہوں”۔

پاکستان کی جیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ ’ہر میچ میں بولنگ کو انجوائے کرتا ہوں تاہم  پہلے اوور میں وکٹس اعتماد بڑھاتی ہے لیکن ہم صرف کوشش کرتے ہیں نتیجہ اللہ کی طرف سے آتاہے ، اگر ہیٹ ٹرک نصیب میں ہوئی تو ضرور ہوگی، ٹیسٹ فارمیٹ کی وجہ سے میرے لیے ون ڈے کی بولنگ آسان ہوئی اب کوشش ہے کہ ون ڈے بولنگ میں بہتری لاکر بہترین بولر بن جاؤں‘۔