بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہمارے نمبر کل بھی پورے تھے اور آگے بھی پورے رہیں گے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہمارے نمبر کل بھی پورے تھے اور اگے بھی پورے رہے گے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی اج اپنا قائد ایوان منتخب کرنے جا رہی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عبوری وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ غیر ائینی طور پر منظور کیا گیا،عثمان بزدار کو اپنا استعفی گورنر کے نام پر لکھنا چاہئے تھا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر اس معاملے کو حل نہ کیا گیا تو ان کا امیدوار کل کو نااہل ہو سکتا ہے، تمام اپوزیشن نے حمزہ شہباز کو متفقہ امیدوار ڈکلئر کیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ ترین گروپ کے سولہ رکن بھی آج باضابطہ طور پر ن لیگ کے ساتھ چلنے کا اعلان کریں گے جبکہ علیم خان گروپ نے بھی تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہمارے نمبر کل بھی پورے تھے اور اگے بھی پورے رہے گے، جلد بازی سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہونے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اوپر بیٹھا سب کو سرپرائز دے رہا ہے اور یہ نیچے بیٹھ کر سرپرائز دینے کی بات کر رہے ہیں، عمران خان کو بری غادت ہے کہ وہ مخالفین کو برے ناموں سے پکارتے ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کل سے وزیراعظم نے کہنا شروع کر رکھا ہے کہ ان کے کردار پر انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں، پنڈی کے شیطان کہتے تھے کہ ان کے پاس ہے ہی کچھ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اب اتحادیوں اور اپوزیشں کی مدد سے نمبر پورا کیا ہے۔