بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی عرب میں مقیم سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ہوٹل کی تصاویر سامنے آ گئیں

ریاض(سپورٹس ڈیسک ) پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کے کلب النصر سے معاہدے کے بعد دارالحکومت ریاض کے مہنگے ترین ہوٹل کے 17 کمروں پر مشتمل سوئٹ میں مقیم ہیں، جس کی تصویریں سامنے آ ئی ہیں ۔

نجی ٹی وی چینل “ہم نیوز”نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ کرسٹیانو رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ “جارجینا روڈریگز “بچوں سمیت سعودی عرب کے مہنگے ترین ہوٹل “کنگڈم ٹاور “کے 17 کمروں پر مشتمل سوئٹ میں رہائش پذیر ہیں، جس کا ماہانہ کرایہ 3 لاکھ ڈالرز یعنی (پاکستان روپوں میں 7 کروڑ) کے قریب ہے۔

ہوٹل میں رونالڈو کیلئے ہندوستان اور مشرق وسطیٰ کے بہترین پکوان تیار کرکے دیئے جائیں گے جبکہ شیف خصوصی خدمات بھی فراہم کریں گے،ستار فٹبالر کا کنگڈم سوئٹ 48 سے 50 ویں منزل تک پھیلا ہوا ہے جس میں ایک نجی دفتر اور میڈیا روم بھی دستیاب ہے، قبل ازیں رونالڈو اور سعودی کلب کے درمیان ڈھائی سالہ معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت النصر کلب انہیں 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز معاوضہ ادا کرے گا۔