کوئٹہ(ممتازنیوز)پاسکو سے بلوچستان کو یومیہ 10 ہزار بوری گندم کی سپلائی کا آغاز ہو گیا ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر کوئٹہ میں گندم فراہمی سے متعلق اجلاس ہوا ۔ پرنسپل سیکرٹری سی ایم بلوچستان عمران گچکی ، ہیڈ کوارٹر 12 کور کے نمائندے ، ڈی سی کوئٹہ اور متعلقہ حکام اجلاس میں شریک تھے ۔ سیکرٹری خوراک نے بریفینگ میں بتایاکہ رواں سال بلوچستان نے گندم کی 3 لاکھ 96 ہزار گندم کی بوریاں خریدیں ، بلوچستان کی سالانہ گندم ڈیمانڈ ایک کروڑ 20 لاکھ بوری ہے ۔ پنجاب اور پاسکو سے گندم فراہمی سے انکار پر بحران پیدا ہوا، صوبائی حکومت نے پنجاب اور پاسکو سے 4 لاکھ بوری گندم خریدنے کی درخواست کی ،پاسکو سے سرکاری نرخ پر دو لاکھ گندم خریدی جارہی ہے ، روزانہ کی بنیاد پر اب دس ہزار بوری گندم کی سپلائی کا آغاز ہو گیا ہے ۔ اجلاس میں آٹا ملوں کے تعاون سے مزید آٹا سیل پوائنٹ قائم کرنے اور ایران سرحد سے متصل علاقوں میں ایران سے آٹا فراہمی کے حوالے سے بھی فیصلے ہوئے ۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر آٹا سیل پوائنٹ قائم کیا گیا ہے ۔ سیل پوائنٹ پر عوام کو سرکاری ریٹس پر آٹا دستیاب ہے ۔ ۔
پاسکو سے بلوچستان کو یومیہ 10 ہزار بوری گندم کی سپلائی کا آغاز ہو گیا








