اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، ملتان سمیت کئی شہروں میں لوگ سستے آٹے کے لئے مارے مارے پھر رہے ہیں۔ آٹے کے سٹال پر لوگوں کی قطاریں لگی ہیں۔ بچے، بڑے، بوڑھے، خواتین سب آٹے کے لئے پریشان ہیں۔
فیصل آباد میں سستے آٹے کے حصول کے تگ ودو میں خاتون کی جان چلی گئی، بے بس ماں بچوں کی بھوک مٹانے کیلئے آٹا لینے گھر سے نکلی مگر موٹرسائيکل کی ٹکر جان ليوا ثابت ہوئی۔ نشاط آباد کی رہائشی خاتون 6 بچوں کی ماں تھی۔
نسرین بی بی پير کو بھی 10 کلو آٹے کيلئے 10 کلوميٹر دور جاکر لائن میںلگی تھی مگر پيسے کم پڑگئے تھے اور آج وقت کم پڑگيا۔
واضح رہے کہ آٹے کے حصول کی جنگ میںيہ پہلی موت نہیںاِس سے پہلے ميرپور خاص میں بھی ایک مزدور آٹا لینے کے دوران پيروں تلے روند کر زندگی ہار چکا ہے۔
عوام سستے آٹے کے لئے رُل گئے، فیصل آباد میں خاتون کی جان چلی گئی








