وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی ایک سابق بیوروکریٹ کے ذریعے پرائیوٹ مقام پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی کوشش، چیف الیکشن کمشنر نے ملنے سے انکار کردیا ۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے کہا کہ پرویز الٰہی ملنا چاہیں تو ان کے دفتر آجائیں ۔ یہ ملاقات چودھری شجاعت کو پارٹی سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے حکم امتناع دینے کے تناظر میں کی جانی تھی ۔
واضح رہے کہ چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی کے درمیان سیاسی فاصلے پیدا ہونے پر ق لیگ پنجاب کے سیکرٹری کامل علی آغا نے پارٹی سربراہ چودھری شجاعت کو ہی عہدے سے ہٹا دیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے حکم امتناع جاری کیا ۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی نے بھی چیف الیکشن کمشنر سے فون پر رابطہ کیا اور پیشکش کی کہ وہ پنجاب میں کسی بھی افسر کو کسی عہدہ پر لگانا چاہیں تو حکومت آرڈر جاری کردے گی لیکن سکندر سلطان نے جواب دیا کہ دوبارہ ایسی بات نہ کریں ۔
پرویز الٰہی کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی کوشش، سلطان راجہ کا ملنے سے انکار








