رہنما تحریک انصاف شبلی فراز نے پنجاب میں مسلم لیگ ق کے ساتھ اپنی مخلوط حکومت کو مجبوری قرار دیدیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ نہ لے سکے تو ہمارے پاس اسمبلی سے استعفوں کا آپشن موجود ہے۔ آپشنزمیں اسمبلی سے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے بھی ہیں۔
سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے پاس دستیاب آپشنز میں اگلےانتخابات کیلئے ہم فیصلے کرنے میں آزاد ہیں۔









