بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خانیوال میں حساس ادارے کے افسران کی شہادت، حملہ آور کی تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور: پنجاب کے علاقے خانیوال میں حساس ادارے کے افسران کے قتل میں ملوث دہشت گرد کی شناخت ہوگئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خانیوال میں فائرنگ سے شہید ہونے والے آئی ایس آئی کے افسران کے قتل میں ملوث حملہ آور کی شناخت عمر خان ولد اکرم خان ہے۔
حملہ آور چک نمبر 32/3910 کا رہائشی اور بھیس بدلنے کا ماہر ہے۔ انٹیلی جنس حکام کی تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ عمر خان اس سے قبل کئی وارداتیں بھیس بدل کر کرچکا ہے۔
انٹیلی جنس اداروں نے دہشت گرد کی تصاویر اور دیگر تفصیلات پولیس کو فراہم کردیں جبکہ داخلی اور خارجی ناکوں پر بھی اہلکاروں کو اس حوالے سے معلومات دے دی گئیں ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ساہیوال میں شہید ہونے والے آئی ایس آئی کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کو ہلال شجاعت اور شہید انسپیکٹر ناصر عباس کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلان کرچکے ہیں۔