اسلام آباد(ممتازنیوز) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نےمعروف سینئر اداکار وکامیڈین ماجد جہانگیر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے ماجد جہانگیرکی پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیے دی جانے والی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماجد جہانگیر سالوں سے لاکھوں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے رہے۔ ان کا انتقال پاکستان شوبز انڈسٹری کا بڑا نقصان ہے ۔ان کی اداکاری و کامیڈی کی یادیں عرصہ دراز تک ہمارے دلوں میں تازہ رہیں گی۔ اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کو اس ناقابلِ تلافی صدمے کو برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمانے کی دعا بھی کی۔
اسپیکر و ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی کا معروف اداکارماجد جہانگیر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار








