بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان مسلم لیگ (ن) ریاض ریجن کے سنئیر رہنما ڈاکٹر سعید احمد وینس کے اعزاز میں عشائیہ

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے کوارڈینیٹر عدنان اقبال کی جانب سے سابق صدر اور سنئیر رہنما ڈاکٹر سعید احمد وینس کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی سعودی دارالحکومت ریاض میں مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے کوارڈینیٹر عدنان اقبال بٹ کی جانب سے مسلم لیگ ن امریکہ کے سنئیر رہنما ڈاکٹر سعید احمد کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے میں شرکاء نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے سیلاب زدگان کے لئے ایک ارب ڈالرز کی امداد سمیت دنیا کے مختلف ممالک اور مالیاتی اداروں کی جانب سے امداد کے اعلان کو سراہا اور کہا کہ اس سے پاکستان کے سیلاب زدگان کی بحالی ممکن ہوپائے گی شرکاء کا کہنا تھا کہ ہمیں سیاست سے بالاتر ہوکر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کرنا ہوگا اور سیلاب زدگان کی مدد کو یقینی بنانے کے لئے اوورسیز پاکستانی بھی نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں عدنان اقبال بٹ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر سعید احمد وینس نے امریکہ میں سکونت اختیار کرنے سے قبل دارالحکومت ریاض میں مسلم لیگ ن کے لئے گراں قدر خدمات انجام دیں جنھیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا اور ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس موقعہ پر ڈاکٹر سعید وینس کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے دلی لگاو ہے اور حرمین شریفین کی بدولت دل ہمیشہ اس سرزمین کے ساتھ دھڑکتا رہے گا اور جو پیار دوستوں نے دیا ہے وہ ایک قیمتی سرمایہ ہے