لاہور(نیوز ڈیسک )جہانگیر خان ترین گروپ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل حمزہ شہباز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہانگیر ترین گروپ کے رہنما نعمان لنگڑیال نے وزارت اعلیٰ کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کیا۔
حمزہ شہباز نے وزارت اعلیٰ کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار کی حمایت کرنے پر ترین گروپ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تحریک پاکستان نے نیا پاکستان تو کیا بنانا تھا پرانے پاکستان کو بھی دفن کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے ہم قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں عددی اکثریت پوری کر چکے ہیں، تمام ساتھیوں کے ساتھ مل کر پاکستان اور پنجاب کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔









