فیصل آباد( معظم رندھاوا) سابق صدر ڈسٹرکٹ بار کا قتل دیرینہ دشمنی کا نتیجہ نکلا پولیس نے پانچ نامزد ملزمان سمیت سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے پولیس رپورٹ میں مقتول چوہدری نوید مختار گھمن کے کزن عامر سلیم نے موقف اختیار کیا ہے کہ ملزمان کی مقتول کے قریبی رشتہ داروں کیساتھ دیرینہ قتلوں کی دشمنی چلی آ رہی تھی اور مقتول نوید مختار گھمن اہنے رشتہ داروں کی مکمل سپورٹ اور ان کے مقدمات کی پیروی کر رہا تھا جس رنج کی بناء ہر شاہ نواز سمیت سات ملزمان نے چوہدری نوید مختار گھمن اور ان کے ڈرائیور بنیا مین کو قتل کر دیا ہے پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیس شروع کر دی ہے سابق صدر ڈسٹرکٹ بار کے قتل کے خلاف وکلاء نے ملزمان کی گرفتاری تک عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا ہے اور گزشتہ روز بھی وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ہیں قبل ازیں پولیس نے مقتول چوہدری نوید مختار گھمن اور بنیا مین کی لاشیں ہوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیں ہیں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کو چک نمبر 225 ملخانوالہ میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ہے جنازے میں ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء سیاسی اور سماجی حلقوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی











