بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیصل آباد، ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارروائی ، خاتون کو قابل اعتراض تصاویر بنا کر بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار

فیصل آباد(معظم رندھاوا)فیصل آباد میں ایف آئی اے سائبر کرائم کی کامیاب کارروائی خاتون کو قابل اعتراض تصاویر بنا کر بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم کا ایک خاتون کی جانب سے درخواست دی گئی تھی کہ اسے فیس بک اور انسٹا گرام پر ایک نا معلوم شخص قابک اعتراض تصاویر بنا کر بلیک میل کر رہا ہے جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے چھاپہ مار کر ملزم حیدر علی خان کو گرفتار کر لیا ہے زرائع نے بتایا ہے کہ ملزم خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کر کے بلیک میل کرنے میں بھی ملوٹ تھا اور اس نے مختلف ناموں سے فیس بک اور انسٹا گرام اکاونٹ بنا رکھے تھے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے