کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے کے دوران سیکیورٹی کی قلعی کھل گئی، دو مداح تمام حفاظتی حصار توڑ کر میدان آگئے۔
ایک مداح نے میدان میں آکر محمد رضوان کو گلے بھی لگایا۔مداحوں کو میدان میں دیکھ کر سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔
سندھ پولیس کی اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کے اہلکار دونوں مداحوں کو حراست میں لے کر میدان سے باہر لے گئے۔
خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے نیوزی لینڈ کی مہمان ٹیم کو ”زیڈ پلس“ پریزیڈینشل سیکیورٹی دی گئی ہے۔
ملک میں دہشتگرد عناصر کی جانب سے حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ایسے میں سیکیورٹی حصار عبور کرکے مداحوں کا میدا میں چلے آنا تشویش کا باعث ہے۔
Special Security Unit of Sindh Police have took into custody fifteen-year-old Muhammad Awais who entered the ground to shake hand with @iMRizwanPak during second ODI between Pak-NZ at National Stadium Karachi. #pakvsNZ pic.twitter.com/FerODGO2l3
— Aamir Majeed (@Aamer_Majeed) January 11, 2023









