اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ کے دوران سابق کپتان سرفراز احمد کی اہلیہ کو اسکرین پر دیکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
وائرل ویڈیو کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اسکرین پر سرفراز کی اہلیہ کو دکھایا جارہا تھا جس پر سرفراز دوران میچ ہی اسکرین دیکھنے لگے۔
— Khushbakht Sarfaraz Ahmed (@sarfarazkhush) January 11, 2023
اس ویڈیو کو متعدد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شیئر کیا گیا اور ساتھ ہی ویڈیوپر دلچسپ تبصرے بھی کیے گئے۔
اب اس ویڈیو کو سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور ساتھ ہی ایموجی بھی شیئر کی۔
Hahahaha
— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) January 11, 2023
بعد ازاں سرفراز نے بھی اس ویڈیو پر ہنستے ہوئے ردعمل کا اظہار کیا ۔









