لاہور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں مرکزی قیادت نے اسمبلی فوری تحلیل کرنے کی رائے دے دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نےاسمبلی فوری تحلیل کرنےکاکہا، اجلاس میں موجود رہنماؤں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں اب تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔
اس اجلاس کے بعد اب عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات ساڑھے7 بجے ہوگی، اسمبلی توڑنےکاحتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے بعد ہوگا، ملاقات کے بعد پنجاب اسمبلی کی تحلیل کیلئے سمری بھجوائے جانے کا امکان ہے۔
ق لیگ کے ارکان، اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسمبلی نہ توڑنےکے وعدے پر ہی پرویز الہیٰ کو اعتماد کاووٹ دیا تھا۔
عمران خان کی زیر صدارت اجلاس، مرکزی قیادت نے اسمبلی فوری تحلیل کرنے کی رائے دے دی








