اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کی طرف سے امریکہ کے دھمکی آمیز مراسلے کو اسمبلی ریکارڈ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ۔ذرائع کے مطابق آج اتوار کو وفاقی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں قومی اسمبلی کے جاری سیشن کے حوالے سے حتمی فیصلے کئے جائیں گے ۔اسمبلی اجلاس سے قبل وفاقی کابینہ کی جانب سے خفیہ میمو پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی پابندی ختم کرنے کا فیصلہ متوقع ہے ۔کابینہ کے فیصلے کے بعد امریکی میمو کو سپیکر کے حوالے کر کے اسمبلی ریکارڈ کا حصہ بنایا جا سکے گا اور وزیراعظم عمران خان قومی راز افشا کرنے کی ضد میں بھی نہیں آئیں گے ۔
عمران خان امریکی مراسلے کو اسمبلی ریکارڈ کا حصہ بناسکتے ہیں








