راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا ہے جس 3 دہشتگرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مارے جانے والے دہشتگردوں سے اسلحہ و بارود برآمد کر لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔انہوں نے بتایا کہ اہل علاقہ نے آپریشن کو سراہتے ہوئے علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک








