بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان ہی ملک کو بھنور سے نکال کر درست سمت لے جا سکتے ہیں،مہربانو قریشی

ملتان(مقبول حسین) تحریک انصاف کی رہنما مہر بانو قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم قیادت نے ملک لوٹا انہیں عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں۔ عوام دو وقت کی روٹی کے لئے رل رہے ہیں۔ عوام آٹا کیلئے لائنوں میں لگے ہوئی ہیں جبکہ حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ حکمرانوں کو غریب عوام کاکوئی احساس نہیں۔ اگر کسی کے دل میں قوم کا درد ہے تو وہ عمران خان ہیں۔ قوم کی نظریں عمران خان کی طرف ہیں۔ عمران خان کو نجات دھندہ سمجھتے ہیں۔ عمران خان ہی ملک کو بھنور سے نکال کر درست سمت لے جا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 157 کی یونین کونسل ڈیرہ محمدی میں مقامی خواتین سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ وہ یونین کونسل میں مختلف خواتین کی رہائش گاہوں پر گئیں خواتین سے ملاقات کی۔ ان کے مسائل سنے۔ اور حل کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا عمران خان عوامی طاقت کے بل بوتے پر اقتدار میں آئے۔ عوام کے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا۔ عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔ جس پر عوام میں کافی بے چینی پائی جاتی ہے۔ پاکستان کی عوام نے دو مرتبہ ضمنی انتخابات میں چوروں کے ٹولے کو شکست دیکر مسترد کرنے کا پیغام دیا۔ پاکستان کی عوام نے عمران خان کا ساتھ نبھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان عوامی طاقت کے بل بوتے پر ایک مرتبہ پھر اقتدار میں آئیں گے اور ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔ جہاں سے ملکی ترقی کا سفر رک گیا تھا وہیں سے ترقی کا سفر شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا عمران خان اقتدار کیلئے نہیں بلکہ ملکی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہیں اگر اقتدار کی فکر ہوتی تو 2صوبوں کا اقتدار ختم نہ کرتے۔ ملک اس وقت بحرانوں کی زد میں ہے۔ ملک میں سیاسی عدم استحکام عروج پر ہے۔ ملکی معیشت زوال پذیر ہے۔ عمران خان نے عام انتخابات کا مطالبہ کسی ایک فرد کیلئے نہیں بلکہ ملک بچانے اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے کیا ہے۔ عمران خان نے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل فوری اور شفاف انتخابات قرار دیا ہے۔ عمران خان کے خیال میں ملک کی آئندہ قیادت کا فیصلہ عوام کو کرنے دیا جائے۔ کیونکہ عوام کی اکثریت کا فیصلہ ایک اچھا فیصلہ ہوتا ہے اور اکثریت کے فیصلے سب کو قبول ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا جب تک ملک میں سیاسی عدم استحکام ختم نہیں ہوسکتا اس وقت تک ملک معاشی طور پر مضبوط نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا این اے 157 کی عوام سے صرف الیکشن تک کا تعلق نہیں یہاں کی عوام اور بلخصوص خواتین سے محبت اور احترام کا تعلق ہے۔ یہاں کی خواتین نے مجھے محبت اور اعتماد سے نوازا۔ میرا بھر پور ساتھ دیا۔ میری بھر پور عزت افزائی کی۔ جو ہمیشہ یاد رہے گی۔ خواتین کے اسی عزت‘ اعتماد اور محبت کے تعلق کو نبھانے کیلئے حلقے کی خواتین کے درمیان موجود ہوں اور موجود رہوں گی۔ حلقے کی عوام سے دیرینہ تعلق ہے۔ اور اسی تعلق کی تجدید کیلئے حلقے کی عوام کے درمیان ہوں۔ محترمہ مہر بانو قریشی حلقے میں وفات پاجانے والی مختلف شخصیات کی رہائش گاہوں پر گئیں۔ انہوں نے مرحومین کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی اور خواتین سے اظہار افسوس کیا۔ وہ مقامی خواتین میں گھل مل گئیں۔ مقامی خواتین نے ان کا خیر مقدم کیا اور اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا۔