بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قلعہ عبداللہ ، زیارت ، کان مہترزئی اور قلعہ سیف اللہ کے پہاڑ برف سے ڈھک گئے

کوئٹہ(ممتازنیوز) بلوچستان ایک مرتبہ پھر مغرب سے آنے والی سرد ہواؤں کی لپیٹ میں ہے اور قلعہ عبداللہ ، زیارت ، کان مہترزئی اور قلعہ سیف اللہ کے پہاڑ برف سے ڈھک گئے ۔ محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے پہلے ہی ریڈ الرٹ جاری کردئیے ۔
مغربی ہواؤں کی وجہ سے کوئٹہ ، ژوب ، بارکھان ، چمن ، پشین میں برفباری اور بارش جبکہ نوکنڈی ، دالبندین ، خضدار ، قلات ، تربت ، پنجگور اور مکران کوسٹل بیلٹ پر بارش کا سلسلہ بھی وقفہ وقفہ سے جاری رہا ۔ برفباری سے شمالی بلوچستان کے کچھ حصوں میں شاہراہیں بند بھی ہوسکتی ہیں ۔ این ایچ اے اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ممکنہ صورتحال کا مقابلہ کرنے اور شاہراہیں بحال رکھنے کیلئے مستعد ہیں ۔ یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں ٹیمپریچر نکتہ انجماد سے کہیں نیچے ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے میں قلات اور زیارت میں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری ، کوئٹہ مائنس 4 جبکہ دالبندین ، نوکنڈی ، ژوب اور پشین میں بھی پارہ منفی 3 ڈگریز پر ہے ۔ مغرب ہواوں کی وجہ سے بلوچستان کے تمام آٹھ ڈویژنز میں آئندہ دو روز میں سردی مذید بڑھ سکتی ہے ۔ کندھاری ہواؤں کی وجہ سے تالاب اور ندی نالے جم چکے ہیں ۔ شہروں میں پانی کی سپلائی لائنز پانی جم جانے کی وجہ سے بلاک ہیں ۔ گیس کی کھپت سردی میں بڑھ جانے سے تقریبا ًپورے صوبے میں گیس پریشر میں کمی کا بھی سامنا ہے ۔ کہیں بارش ، کہیں برفباری تو کہیں خشک سردی ۔ کوئٹہ اور ژوب ڈویژن کے پہاڑ ہوں ، دشت چاغی ہو یا مکران کی ساحلی پٹی ٹیمپریچر نکتہ انجماد سے نیچے اور ہوائیں خون جما رہی ہیں ۔