لاہور:گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبے میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت ایڈمنسٹریٹرز بحال کردیئے گئے،بلدیات کے تمام تر اختیارات بیوروکریسی کے سپرد کردیے گئے،صوبے کی 11 میٹروپولیٹن کارپوریشنز کے سربراہ کمشنر ہوں گے۔سیمی اربن علاقوں کی 11 ڈسٹرکٹ کونسلز کے سربراہ ڈپٹی کمشنرز ہوں گے۔دیہاتی علاقوں کی 30 ڈسٹرکٹ کونسلز کے ایڈمنسٹریٹرز بھی ڈپٹی کمشنرز ہوں گے۔یونین کونسلز کے سربراہ متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ہوں گے۔
پنجاب میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت ایڈمنسٹریٹرز بحال








