بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپیکر وڈپٹی اسپیکر کی پاک-ایران باڈر پردہشتگردوں کے حملے کی مذمت

اسلام آباد(ممتاز نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے پاک-ایران باڈر کے قریب چکاب سیکٹر میں دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی اورسکیورٹی اہلکاروں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر شہادت پانے والے شہداء کی قربانیوں کا ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ملک دشمن عناصر دہشتگردی کے ذریعے ملکی امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کی مسلح افواج دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے نبرد آزما ہے، دہشتگردی کے خلاف کے لیے پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اوراللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔