بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلوچستان کا مالی بحران سنگین، خزانہ خالی ہوگیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ سنگین مالی بحران کے باعث حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہیں دینے کے قابل نہیں رہی۔
عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ وفاق نے مدد نہ کی تو صوبے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنا تو درکنار سرکاری ملازمین کی تنخوائیں دینا بھی مشکل ہوجائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ وزیراعظم متعلقہ محکموں کی ٹیموں کے ہمراہ کوئٹہ آکر خود بلوچستان کے مالی بحران کا جائزہ لیں۔ بلوچستان حکومت نے وفاق سے فنڈز فوری جاری کرنے کی درخواست کر دی۔ عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ وفاق سے خیرات نہیں بلکہ این ایف سی ایوارڈ سے اپنا حصہ مانگ رہے ہیں۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بلوچستان کو گذشتہ سال وفاق سے 157 ارب روپے ملنے تھے جبکہ وفاق نے 125 ارب روپے دیے، 32 ارب روپے کا شارٹ فال ہے۔ این ایف سی کے پروٹیکٹڈ شیئر میں سے بھی 11ارب روپے کم ملے ہیں۔