بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چین پاکستان کا بہترین دوست ، دونوں ممالک ہرشعبہ میں تعاون برقرار رکھے ہوئے ہیں، عاصمہ اسماعیل بٹ

اسلام آباد(ممتازنیوز)آل پاکستان چائنیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کی صدر عاصمہ اسماعیل بٹ نے کہا کہ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے، پاکستان کی ترقی کا خواہاں ہے، چین پاکستان کے ساتھ ہرشعبہ میں تعاون برقرار رکھے ہوئے ہے،ہماری کوشش ہے کہ آل پاکستا ن چائنیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے دونوں ممالک کے مابین ثقافت کی ترویج اور یوتھ کی ترقی کے حوالے سے بھرپور معاونت فراہم کریں۔انھوں نے یہ بات سینئر صحافیوں کے اعزاز میں دئیے گئے عصرانہ کے موقع پرکہی،اس موقع پرآل پاکستان چائنیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کی صدر عاصمہ اسماعیل بٹ،فیڈریشن کے چیئرمین شجاعت علی نے پاکستان یونین آف جرنسلٹ کے صدر افضل بٹ،آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی،فنانس سیکریٹری کاشان اکمل،نیشنل پریس کلب کی خزانچی نیئر علی،شکیلہ جلیل،عمرانہ کومل،سابق صدر آر آئی یوجے عامر سجاد سید،خالد چوہدری،شکیل اعوان،گلزار خان،شمشادمانگٹ،ناصر اسلم راجہ،واصف چوہدری دیگر سینئر صحافیوں اور مختلف شعبہ زندگی کی شخصیات کوخوش آمدید کہا،اس پرسینئر صافیوں نے فیڈریشن کی خدمات کوسراہا۔عاصمہ اسماعیل بٹ نے اپنی تنظیم کی مختلف سر گرمیوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ دوست ملک چین کے تعاون سے پاکستان کی نوجوان نسل کی تعلیم وصلاحیتوں کی استعدادکار بڑھانے کے لئے مختلف منصوبہ جات زیر غور ہیں،اس دوران مختلف شعبہ جات سے وابستہ افرادچین کادورہ بھی کرینگے۔انہوں نے صحافیوں کی جانب سے مختلف تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستانی فلموں کے لیے بھی ایک بڑی مارکیٹ ہے، لیکن کئی دہائیوں سے غلام محی الدین اور بابرہ شریف کی مقبول فلم ” میرا نام ہے محبت” کے علاوہ کوئی قابل ذکر فلم چین نہیں بھیج سکے،لیکن اب اپنی تنظیم کے پلیٹ فارم سے اس منصوبے پر بھی کام کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نوجوان نسل میں مقبولیت رکھنے والے معروف موسیقار اور گلوکار ساحر علی بگا کو چین کے حوالے سے اپنی تنظیم کا کلچرل ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔انہوں نے صحافیوں اور انکے بچوں کے لئے بھی مختلف شعبوں میں تعاون کا یقین دلایا۔