بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عدم اعتماد کی تحریک آنے کے بعد اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی ہے،احسن بھون

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )صد رسپریم کورٹ باراحسن بھون نےمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کو غیر آئینی اقدام پر نوٹس لینا چاہیے،عدم اعتماد کی تحریک آنے کے بعد اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی ہے،

سپریم کورٹ کے باہرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ حکومت نے غیر قانونی کام کر کے تیسری قوت کو دعوت دی ہے،میری درخواست فائل ہوگئی ہے آج تیارکررہاہوں ،

انہوں نے کہاکہ حکمراں ملک کے ساتھ کھلواڑ اورانتشار پیداکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسپیکرکی آئینی رولنگ اس وقت 95ٹوکے تحت ختم ہوجاتی ہے جب لیوٹوموشن آجاتی ہے۔