پشاور(سپورٹس رپورٹر)پشاور سپورٹس کمپلیکس کے ٹینس کورٹس پر جاری پہلی حاجی ملک عمر خطاب خلیل میموریل کے پی جونیئر ٹینس چیمپئن شپ آخری مرحلے میں داخل ہوگئی گزشتہ روز میچوں کے موقع پر کے پی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عمرایاز خلیل مہمان خصوصی تھے جن کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا‘ گزشتہ روز ہونیوالے انڈر16 کے کوارٹر فائنل مقابلوں میں شاہ سوار نے زین رومان کو چھ دو اور چھ تین‘محمد عزیر نے سیڈ نمبر تین ارسلان خان کو چھ دو اور چھ چار‘ ریان خلیل نے سیڈ نمبر چھ فیصل خلیل کو چھ چار اور چھ چار سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا انڈر13 کے مقابلوں میں ارسلان خان نے زین رومان کو چھ چار اور چھ تین سے شکست دے دی کے پی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عمرایاز خلیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جونیئر کھلاڑیوں پر فوکس ہے قومی رینکنگ میں ٹاپ ٹین تک تمام کھلاڑیوں کا تعلق کے پی سے ہے جو ہمارے لئے بڑا اعزاز ہے ہمارے کھلاڑی انٹرنیشنل لیول پر بھی ملک و قوم کانام روشن کرچکے ہیں اور آنے والے وقت میں وہ ملک و قوم کے لئے مزید انٹرنیشنل اعزازات لائیں گے انہوں نے عزم کا اظہار کیاکہ کھلاڑیوں کومستقبل میں بھی اسی طرح آگے آنے کے مواقع ملتے رہیں گے۔
حاجی ملک عمر خطاب خلیل میموریل کے پی جونیئر ٹینس چیمپئن شپ آخری مرحلے میں داخل








