بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بابر اعظم نے محمد یوسف کا 15 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ون ڈے میں 16 سنچریاں اسکور کرکے محمد یوسف کا 15 سال ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں سنچری اسکور کرکے سب سے زیادہ 16 سنچریاں اسکور کرنے والے دوسرے پاکستانی بن گئے ہیں۔

اس سے قبل یہ اعزاز قومی ٹیم کے سابق بلے باز محمد یوسف کے پاس تھا جنہوں نے 15 سنچریاں اسکور کی تھی جبکہ اس فہرست میں پہلے نمبر پر سعید انور اب بھی موجود ہیں۔ سعید انور نے 20 سنچریاں اسکور کررکھی ہیں جکہ محمد حفیظ 11 سنچریاں اسکور کرکے تیسرے، انضمام الحق اور اعجاز احمد 10، 10 سنچریاں اسکور کرکے چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم نے ون ڈے میں تیز ترین 16 سنچریاں اسکور کرکے جنوبی افریقہ کے بلے باز ہاشم آملہ کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ہاشم آملہ نے 94 ون ڈے میچز میں 16 سنچریاں اسکور کی تھیں جبکہ بابر اعظم نے یہ کارنامہ 84 میچز میں انجام دیا ہے۔