بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسلم لیگ ن کو بڑی کامیابی مل گئی، 2 سابق ارکان اسمبلی کی پارٹی میں واپسی

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)کو سیاسی میدان میں بڑی کامیابی مل گئی،دو سابق ارکان اسمبلی کی پارٹی میں واپسی ہو گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق گجرات سے سابق ارکان اسمبلی ملک حنیف اعوان اور ملک جمیل کی ن لیگ میں واپسی ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف سے  ملک حنیف اعوان اور  ملک جمیل نے ملاقات بھی  کرادی گئی ،اس موقع عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے، ملاقات میں ن لیگ کو گجرات میں مزید مضبوط کرنے اور مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

عطا اللہ تارڑ کاکہناہے کہ ارکان اسمبلی کی واپسی سے گجرات میں ن لیگ مزید مضبوط ہو گی۔