بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انسداد دہشتگردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشتگردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے راﺅا نوار سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا،عدالت نے کہاکہ پراسیکیوشن ملزمان کیخلاف الزام ثابت کرنے میں ناکام رہی ۔

یاد رہے کہ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا،مقدمے میں50 سے زائد گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے تھے،نقیب اللہ قتل کیس کامقدمہ 2018 میں درج کیاگیا تھا،اس وقت مقدمے کی پیروی نقیب اللہ کے والد کرتے تھے جو کینسر کے مرض کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔